کراچی: (آئی این این) آئی ایم ایف سے قرض منظوری کے ثمرات آنے لگے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 92 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 220 روپے ٹریڈ کر رہی ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے 100 انڈیکس 42 ہزارکی سطح عبور کر گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، رقم رواں ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو غریب طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہوگا جس کیلئے قرض کی منظوری دی گئی ہے، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی کومثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔