راولپنڈی (آئی این این) بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس پر بڑا ریلیف دے دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کر دی، اور آئیسکو کے سربراہ کو طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جسٹس جواد الحسن کی سربراہی میں بجلی کے بلوں میں اضافہ چارجز وصول کئے جانے پر کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران جسٹس جواد الحسن نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس معطل کرتے ہوئے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبر کو طلب کر لیا ہے جبکہ واپڈا، نیپرا سے بھی یہ ٹیکس وصولی روک کر آئندہ تاریخ کو جواب طلب کیا گیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ نے 24 اگست کو شہریوں کو بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔