اسلام آباد: (آئی این این) لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پراپیگنڈا مہم کی انکوائری رپورٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو کلین چٹ دے دی گئی۔
حکومت کی قائم کردہ 6 رکنی کمیٹی نے رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پراپیگنڈہ مہم منظم نہیں بلکہ انفرادی طو رپر چلائی گئی۔
دنیا نیوزکو حاصل ہونیوالی تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال سیاسی جماعتوں کےملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، منفی مہم انفرادی طور پر چلائی گئی۔
ایف آئی اے کے 4 اور حساس اداروں کے دو افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے ملوث افراد کے خلاف سائبر کرائمزاور پی پی سی کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی کی سفارش کردی۔