اسلام آباد: (آئی این این) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر میں مزید 673 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.25 فیصد تک جاپہنچی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 06 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,735
Positive Cases: 673
Positivity %: 3.25%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 169— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 6, 2022
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 735 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 673افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 169 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔