کراچی: (آئی این این) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پیپلزبس سروس کا افتتاح کر دیا۔
پیپلزبس سروس کی افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی شرکت کی۔ بس سروس پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے ٹاور روٹ ون تک چلائی جائے گی، کراچی کے لئے 7 روٹس بنائے گئے ہیں، بسوں کی تعداد میں مرحلہ وار اضافہ کرتے ہوئے 240 بسیں شامل کی جائیں گی۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ بس سروس ابتدا میں کراچی اور لاڑکانہ میں چلائی جائے گی، بس کا کم سے کم کرایہ 25 اور زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہوگا، بسوں کیلئے تمام روٹس دیکھے جا چکے ہیں، دیگر اضلاع میں بھی یہ بسیں جلد چلائی جائیں گی۔