وزیراعلی کی مصروفیات، بلوچستان اسمبلی کا بجٹ ری شیڈول، کل پیش کیا جائیگا

کوئٹہ : (آئی این این ) وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی مصروفیات کے باعث بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 585 ارب روپے سے زائد کا بجٹ ری شیڈول کر دیا گیا۔ بجٹ آج کی بجائے کل پیش کیا جائے گا، بجٹ میں سرکاری ملازمین، پنشنرز کے لئے وفاق کی طرز پر اضافے کا امکان ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ سردار عبدالرحمان کھیتران بجٹ پیش کریں گے، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 140 ارب روپے سے زائد جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 380 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ترقیاتی بجٹ کا 25 فیصد جاری اسکیموں کےلیے مختص کیا جائے گا، بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لیے بھی خصوصی گرانٹ رکھی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں