بھارت میں سرکاری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ: دو پائلٹس ہلاک

رائے پور: بھارت میں حکومتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے برطانوی دور کا غداری کا قانون معطل کر دیا

نجی نیوز نے انڈیا ٹوڈے اور این ڈی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ سوامی ویویک نندا ایئرپورٹ چھتیس گڑھ رائے پور میں پیش آیا ہے۔ ہلاک ہونے والے پائلٹوں کی شناخت کیپٹن پندا اور کیپٹن سری واستو کے ناموں سے کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکل طور پر تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جب کہ دوسرے نے اسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں