یوکرین کے ساتھ جنگ میں 15 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، برطانوی وزیردفاع کا دعویٰ

برطانوی وزیر دفاع نے روس یوکرین جنگ میں پندرہ ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت کو دعویٰ کیا ہے۔

بین والس نے برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کو بتایا کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

برطانوی وزیردفاع کے مطابق روس کے پندرہ ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، یوکرین نے جنگ میں بائیس ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کےمارچ کے آخری ہفتے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق یوکرین جنگ میں چار ہزار کے قریب روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں