اسلام آباد: (آئی این این) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں جس سے ملک بھر میں مزید 3 مریض دم توڑ گئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 764 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس سے ملک بھر میں 416 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.48 فیصد رہی جبکہ مہلک وائرس سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 22 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,764
Positive Cases: 416
Positivity %: 2.48%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 152— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 22, 2022
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر 152 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔