حکومتی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر مونس الہٰی سے ایم کیوایم کے امین الحق کا فون پر رابطہ ہوا۔ ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی فون پر وفاقی وزیر مونس الہٰی سے بات چیت کی۔
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نےجلد ملاقات پر اتفاق کیا۔ آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے جلد مشاورتی ملاقات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اور مسلم لیگ ق سیاسی منظر نامے پر مشاور ت سے چلنے پرمتفق ہوئی ہیں۔ ایم کیوایم کی قیادت پہلے بھی چودھری برادران سے ایک ملاقات کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزآصف زرداری نے مسلم لیگ ق سے ملاقات کی تھی ۔ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے متحرک ہیں۔