امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں روس اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کیئف کے دورے سے واپسی پر پولینڈ میں صحافیوں کو بتایا کہ،روس کے جنگی اہداف کی بات کی جائے تو روس ناکام ہو رہا ہے جبکہ یوکرین کامیاب ہو رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے مطابق روسی فوج نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی اور مغرب کی طرف سے پابندیوں کے سبب روسی معیشت مشکلات میں گھر چکی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دو دن قبل یوکرینی دارالحکومت کیئف کا دورہ کیا اور یوکرین کو مزید مدد فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات بھی کی ۔ تاہم امریکی حکام کے اس دورے کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔