بلوچستان کےبلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار وں نے میدان مارلیا

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے. قلات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔

غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی کے 18 وارڈز میں سے 9 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیداوروں نے کامیابی حاصل کرلی۔ جمعیت علماء اسلام ف اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار سات وارڈز پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے.

کوہلو کی یونین کونسل 5 کے وارڈ نمبر 1 سے پی ٹی آئی کے امیدوار احمد دان کامیاب ہو گئے، وارڈ نمبر 2 سے آزاد امیدوار میر زرک خان ، وارڈ نمبر 3 سے تحریک انصاف کے غلام مصطفی 94 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ 04 سے آزاد امیدوار علی محمد 100 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔

وارڈ 5 سے پی ٹی آئی کے زبیر احمد ، وارڈ نمبر 6 سے پی ٹی آئی بہاول خان کامیاب قرار پائے ۔ وارڈ نمبر 7 سے میر نثار احمد آزاد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے.

ڈیرہ مراد جمالی میں بلوچستان عوامی پارٹی نے میدان مار لیا ۔ غیر حتمی غیر سرکای نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے میونسپل کمیٹی کی چوالیس میں سے تینتس جنرل کونسلرز کی نشستیں جیت لیں.

ہرنائی کی یونین کونسل چھ شاہرگ کے چھ وارڈز سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے تین سیٹیں جیت لیں۔ وارڈ نمبر ایک سے پشتونخوامیپ کے امیدوار ایک سو نوے ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے.

وارڈ نمبر 2 سے پشتونخوا میپ کے محمد ادریس دو سو بارہ ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ جے یو آئی ، اے این پی اور بی اے پی ایک ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی.

بولان کی میونسپل کمیٹی بھاگ کے سات وارڈ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے۔ بابو وارڈ سے آزاد امیدوار مفتی کفایت اللہ دو سو سترہ ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔ حیدر شاہ وارڈ سے پیپلز پارٹی کے محمد عثمان نے پانچ سو پچاس ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بازار وارڈ سے پیپلز پارٹی اور مفتی پینل کے رمیش کمار تین سو اکاون ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔

پیر صابر شاہ وارڈ سے حاجی حفیظ اللہ چار سو تیس ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، پیر بخاری وارڈ سے مفتی پینل اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نثار احمد اور ارباب وارڈ سےارباب قادر بخش 710 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

سبی میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔ غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی کے 25 وارڈز میں سے 18 پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی۔ نوازلیگ کو دو جبکہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئیں۔ ڈسٹرکٹ یونین کونسلز کے 54وارڈز کا رزلٹ آنا باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں