ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں ایل این جی کمی سے7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، اس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا۔
سولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی، عالمی سطح پر کوئلہ اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ا حکام کے مطابق اگر ایندھن کی قیمتیں نہ بڑھتی تو بجلی قیمت میں کمی ہوتی۔