وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ نے اسٹیڈیم کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، وزیرداخلہ نے اسٹیڈیم میں پاک،آسٹریلیا ٹیموں کے پریکٹس سیشن کو بھی دیکھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نیوزی لینڈ کی طرح اس دورے کو بھی ناکام بنانا چاہتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہونے دینگے، ۔مہمان ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے، مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی جائیگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم اور فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کی ہدایت کی ہے، سی ڈی اے جلد اس حوالے سے ٹھیکہ جاری کرے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران سازش کی، اب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، بھارتی سازشوں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔