کورونا وائرس مزید 3 افراد کی جانیں نگل گیا مثبت کیسز کی شرح میں بھی اضافہ

اسلام آباد: (آئی این این) ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 3 افراد کی جانیں نگل گیا، مثبت کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح 3.59 فیصد تک جاپہنچی جب کہ وبا میں مبتلا مزید 3 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے تاہم کورونا وائرس میں مبتلا 161 افراد کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں