جی سیون اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی صدر جرمنی پہنچ گئے

برلن: (آئی این این) جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی صدر جرمنی پہنچ گئے، عالمی سربراہان روس کے خلاف دباؤ بڑھانے سے متعلق فیصلے کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے جرمنی پہنچنے پر جرمن چانسلر اولاف شولز نے استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی امور پر گفتگو کی۔ جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی، کینیڈا اور جاپان کے سربراہان بھی سمٹ میں شریک ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جی سیون کانفرنس کا مقصد روس پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ماسکو پر مزید پابندیاں لگانا ہے، یوکرین پربمباری سےغذائی قلت کے بحران کا بھی جائزہ لینا ہے، عالمی سربراہان کاربن کے اخراج، قیمتوں سے متعلق بھی مربوط لائحہ عمل اپنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں