حنیف عباسی نے معاون خصوصی کےعہدے سے استعفی دے دیا

مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے معاون خصوصی کےعہدے سے استعفی دے دیا۔

حنیف عباسی نے عدالتی حکم کے بعد اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تقرری پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے انہیں کام سے روک دیا تھا۔ حنیف عباسی کا کہنا ہے، میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔

دو ہفتے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کام سے روک دیا تھا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حنیف عباسی کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرکوئی سزا یافتہ ہوتووہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتا۔ معاون خصوصی بغیر نوٹیفکیشن بھی وزیراعظم کو مشورہ دے سکتے ہیں۔

ہائی کورٹ کی درخواست کے مطابق حنیف عباسی کے خلاف 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، ان کے خلاف ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں