ہمارے ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے: فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پارٹی کے 1100 کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

سابق وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس دھاوے سے متعلق رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ کہہ دیں گے کہ ڈاکٹر یاسمین کے پرس سے پستول برآمد ہوا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 1100 کارکن گرفتار ہوچکےہیں، آئین کےآرٹیکل 14 اور 15 عملی طور پر معطل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ آج شام کو پاکستان کاسب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں