چھیاسٹھ سال پرانی کار دنیا کی سب سے مہنگی کار بن گئی۔ مرسڈیز بینز نے اپنی 1955 ماڈل کی کار نیلام کردی۔ کار 28 ارب 61 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔ 1955 میں بنائی گئی اس کار کی دنیا کی سب سے خوبصورت کار کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
دنیا کی سب سے خوبصورت گاڑی نے نیلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔
جرمنی میں 1955 ماڈل کی مرسڈیز بینز کو گاڑیوں کے شوقین شہری نے 28 ارب 61 کروڑ روپے میں خرید لیا۔
اس گاڑی کے صرف دو ورژن موجود ہیں جس کا نام اس کے بنانے والے چیف انجینیئر کے نام پر رکھا گیا تھا۔
کار 180 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی تھی جو اس وقت بننے والی تیز رفتار کاروں میں سے ایک تھی۔
سوتھبے کمپنی کے مطابق گاڑی پچھلے ریکارڈ سے تقریباً تین گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی۔
گاڑی خریدنے والے شہری کے مطابق مرسڈیز بینز 1955 اہم مواقع پر عوامی نمائش کے لیے دستیاب رہے گی۔
نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال دنیا بھر میں مرسڈیز بینز فنڈ قائم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔
جو ماحولیاتی سائنس اور ڈی کاربونائزیشن ریسرچ کے لیے فنڈ فراہم کرے گا۔