لاہور کے سوزو واٹر پارک میں موجود چار نایاب ڈولفنز ہلاک ہو گئیں، ڈولفنز کو خصوصی شو کیلئے یوکرین سے منگوایا گیا تھا۔
سوزو واٹر پارک انتظامیہ کے مطابق چاروں ڈولفنز دو ہزار انیس میں لائی گئی تھیں، ڈولفن شو کرانیوالی کمپنی نے روس اور یوکرین سے معاہدے کے بعد سوزو واٹر پارک میں شو کا آغاز کیا اور معاہدے کے تحت دو نر، دو مادہ ڈالفنز اور دو سی کیٹ امپورٹ کی تھیں۔ جن میں سے چار ڈولفنز ہلاک ہو گئیں۔
پارک انتظامیہ کا کہنا ہے ڈولفنز کے علاج معالجے کیلئےغیر ملکی ڈاکٹر موجود رہا اور منتظمین خوراک بھی دیتے رہے، کورونا کے باعث تین ماہ بعد ہی ڈولفن شو بند کرنا پڑ گیا تھا۔