فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئے۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر 4 کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی شخصیت کا اعزاز حاصل کر لیا۔
کرسٹیانو رونالڈو کے فالورورز کی تعداد میں گزشتہ 6 ماہ کے عرصے میں ایک کروڑ 63 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں انہوں نے 2 کروڑ 37 لاکھ فالوورز کا سنگ میل طے کیا تھا۔
ریئل میڈرڈ کے سابق کھلاڑی نے مجموعی طور پر انسٹا گرام پر 3 ہزار 242 پوسٹس کیں جن میں سے ہر ایک کو اسطاً ایک کروڑ لائیکس ملے۔
فالوورز کی اس ریس میں رونالڈو کے ہم عصر فٹبال پلیئر لیونل میسی 3 کروڑ 6 لاکھ فالورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
فالوورز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کرسٹیانو کے بعد دوسرے نمبر پر کائیلی جینر ہیں جنہوں نے رواں سال ہی انسٹا گرام پر 3 کروڑ فالوورز رکھنے والی شخصیت کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہیں انسٹا گرام پر 3 کروڑ 9 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔
سب سے زیادہ فالوورز کی ٹاپ ٹین فہرست میں ان کی دو بہنیں کم کاردیشیئن اور کوہلی کاردیشیئن بھی شامل ہیں۔
مشہور ٹی وی اسٹار کم کاردیشیئن اس دوڑ میں 2 کروڑ 85 لاکھ فالوورز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ کوہلی کاردیشیئن کے فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ ہے اور اس فہرست میں وہ دسویں نمبر پر ہیں۔