آسڑیلیا نے تاریخی دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دی، جس میں کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی دورہ پاکستان سے دستبردار نہیں ہوا، بلکہ تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر خوشی اور اچھا کھیل ہونے کا یقین دلایا ہے۔
آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لیبوشین نے بھی پاکستان سیریز کا حصہ بنے پر خوشی کا اظہار کرتے ٹوئٹ کی، ان کا کہنا تھا کہ 24 سالوں بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا جس کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
First 🇦🇺 tour to Pakistan in 24 years. So excited to be a part of this series https://t.co/mU7YFQmGZH
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) February 8, 2022
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا ذریعے بنیں گے، اور شائقین کے لیے شاندار کرکٹ پیش کریں گے۔ جس سے پاکستانی عوام لطف اندوز ہو گی۔
یاد رہے آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 27 فروری کو بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی۔ آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔
وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے اور تمام کھلاڑی اپنی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے دیگر ارکان سے مل سکیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔