5روز بادل خوب برسیں گے، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا: محکمہ موسمیات

اسلام آباد:5روز بادل خوب برسیں گے، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں 30 جون سے 4 جولائی تک پھر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 جون سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، رواں ہفتے کے آخر میں یہ ہوائیں شدت اختیار کر کے ملک کے جنوبی حصے میں پھیل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق30 جون سے 4 جولائی تک اسلام آباد، کشمیر اور دیگر بالائی علاقوں میں جبکہ یکم جولائی سے 4 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ڑوب، زیارت، خضدار، لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں