یوکرین جنگ کے دوران 14 ہزار روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، صدر زیلنسکی

یوکرین جنگ کے دوران 14 ہزار روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، صدر زیلنسکی

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نےدعویٰ یا ہے کہ موجودہ جنگ میں ہلاک ہونے والے 14 ہزار روسی فوجیوں کی لاشیں یوکرین میں موجود ہیں لیکن انہیں کوئی واپس نہیں لے رہا۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں روسی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے نقصان کو محسوس کیوں نہیں کر رہے؟

صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ شدید لڑائی والے فرنٹ لائن علاقے روسی فوجیوں کی لاشوں سے بھرے پڑے ہیں۔

یوکرینی ملٹری نے ایک ہفتہ قبل اپنے ایک ہزار300فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا تھا۔ ماسکو نے اپنے 500 فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں