ہرجانہ کیس:وزیراعظم پر حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کا وزیراعظم عمران خان پر حق جرح بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ شفاف ٹرائل کے طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں، ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ جلدبازی میں کیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کرتے وقت شفافیت کے لازمی اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔ خواجہ آصف کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ نے بغیر نوٹس جاری کیے عمران خان اور دیگر گواہوں پر حق جرح ختم کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے رویے کی بنیاد کر ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں