ہاکی لیجنڈ اولمپئن منظورحسین جونیئر انتقال کر گئے

لاہور(آئی این این) پاکستان ہاکی لیجنڈ اولمپئن منظور حسین جونیئر دل کے عارضے کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق منظور جونیئر کو دل کے عارضے کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے، لیجنڈری کھلاڑی نے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گول میڈل کا حاصل کیا، 1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدراور سیکریٹری جنرل نے پی ایچ ایف چیئرمین سیلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

منظور جونیئر کے ساتھی کھلاڑیوں اولمپین حنیف خان، اولمپین عبدالرشید جونیئر، اولمپئن شہناز شیخ، اولمپئن سمیع اللہ خان، اولمپین کلیم اللہ خان، اولمپیئن حسن سردار، اولمپیئن قاسم ضیا، اولمپئین اصلاح الدین صدیقی اور اولمپئین اختر رسول، اولمپئین وسیم فیروز سمیت دیگر نے بھی منظور جونیئر کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں