کیلیفورنیا: (آئی این این ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دو چھوٹے طیارے ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے لیے آتے ہوئے آپس میں ٹکرانے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں 2 طیاروں کے آپس میں ٹکرا نے کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیاروں کو حادثہ رن وے کے قریب ہی پیش آیا، ہوائی اڈے پر طیاروں کی اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے حوالے سے براہ راست رابطہ کرنے کیلئے کنٹرول ٹاور موجود نہیں ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ دو انجن والے طیارے سیسنا 340 میں دو پائلٹ سوار تھے جب کہ سنگل انجن والے سیسنا 152 میں ایک پائلٹ سوار تھا۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے اور طیاروں کا ملبہ ائیرپورٹ کے احاطے میں بکھر گیا، تباہ ہونے والے دونوں چھوٹے طیارے سیزنا کے مختلف ماڈلز تھے۔