کیا نیٹ فلکس پر پاکستان کی پہلی ویب سیریز نشر کی جائے گی؟

نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کونشر کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے۔ لیکن ابھی باقاعدہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستانی صحافی حسن کاظمی نے ٹوئٹر پر پوسٹ کے ذریعے یہ خبر دی ہے کہ نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کو نشر کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ بالآخر نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کو منظوری دے دی، اس ویب سیریز کے 3 سیزن ہیں اور ہر ایک سیزن 13 اقساط پر مشتمل ہے، جس کا بجٹ بھی بہت بڑا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس بارے میں مزید تفصیلات جلد بتائی جائیں گی۔


نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ کی ایک امریکی بین الاقوامی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کے بعد لا تعداد فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔ اس وقت نیٹ فلیکس پر دنیا بھر سے 192 ملین سے زائد سبسکرابرز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں