پشاور : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین معاہدے کی خبروں پر خود میدان میں آگئے اور واضح کر دیا کہ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے،ہم اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں،اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام لوگ لانگ مارچ میں شرکت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے ڈیل بالکل نہیں ہوئی،یہ افواہیں اور غلط معلومات ہیں۔