لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے لانگ مارچ میں 20 لاکھ افراد کی شرکت سے متعلق سوال اٹھادیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے سوال کیا کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے۔
کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے۔ لگتا ہے خیبر پختون خواہ نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نا صرف پہچان لیا بلکہ اسکا راستہ روک دیا۔ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار! بُری بات!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 25, 2022
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے خیبر پختونخوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے، اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نا صرف پہچان لیا بلکہ اسکا راستہ روک دیا۔
مریم نواز نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں سفر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں اور عمران خان ہیلی کاپٹر پر سوار ہیں جو کہ بُری بات ہے ۔