کابل: (آئی این این) افغان دارالحکومت کابل کے علاقے خیر خانہ میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ پی ڈی 17 میں مسجد میں دھماکہ ہوا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں، افغان امور پر نظر رکھنے والے صحافیوں نے جاں بحق ہونے والے امام کا نام مولوی عامر محمد کابلی بتایا ہے جن کے قتل کا فتویٰ کئی ماہ پہلے داعش کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔
دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔