چینی سرمایہ کاروں کوہرقسم کی سہولت اورآسانی فراہم کرینگے:وزیراعظم

چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، پاکستان سی پیک منصوبوں میں بھی چینی باشندوں کوسہولت فراہم کرے گا.

چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے بعد گفتگو میںوزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر قسم کی سہولت اور آسانی فراہم کریں گے۔چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی شہد سے میٹھی ہے، پاکستان چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی اور چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین اور پاکستان ترقیاتی منصوبوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنےکی کوشش کریں گے۔چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر قسم کی سہولت اور آسانی فراہم کریں گے۔زراعت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کاسلسلہ برقرار رکھیں گے۔ پاکستان کو ہر شعبے میں چین کے تعاون کی ضرورت ہے، گزشتہ 3 دہائیوں میں چین نے بے مثال ترقی کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں مشکلات درپیش ہیں۔چین توانائی سمیت تمام شعبوں میں پاکستان کی معاونت کررہا ہے۔زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کریں گے۔پاک چین دوستی وقت کےساتھ مزید مستحکم ہوتی رہی، پاکستان سی پیک منصوبوں میں بھی چینی باشندوں کوسہولت فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں