چودھری شجاعت کا عمران خان کے امیدوار کو ووٹ دینے نہ دینے کا امکان

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے امیدوار کو ووٹ دینے نہ کا امکان ہے۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے حکم پر آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الٰہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے خط لکھنے کی تصدیق کر دی۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین نے کہا عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔

مونس الٰہی نے کہا کہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے اور زرداری جیت گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں