پی ٹی آئی کی عدالت سے سرینگر ہائی وے پر دھرنے کی اجازت دینے کی استدعا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدالت سے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کی اجازت دینے کی استدعا کر دی۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جہاں جے یو آئی نے دو مرتبہ دھرنا دیا وہاں ہی احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے عدالت کو پرامن دھرنے اور امور زندگی متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کروا دی۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی استدعا پر وزیر اعظم سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل ایک گھنٹے میں وزیراعظم سے ہدایات لے کر آگاہ کریں۔ توقع ہے ایک گھنٹے میں فریقین کا اتفاق رائے ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ سیاسی معاملات میں نہیں پڑے گی اور سیاسی معاملات کے لیے آئین نے اجازت دی ہے تاہم سیاسی معاملات سے ہمارا لینا دینا نہیں ہے ہم نے صرف آئینی معاملات کو دیکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں