اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17 روپے 20 پیسے کے اضافے سے 280 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 68 پیسے سے 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 12 روپے 90 پیسے کے اضافے سے 202 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔