پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائیوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مختلف کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی کا 3 ہزار 700 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار روپ کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے صادق آباد کا کرایہ ایک ہزار 750 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کیا گیا ہے اور راولپنڈی تک کا کرایہ ایک ہزار 750 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 850 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے جبکہ لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 720 روپے سے بڑھا کر 850 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے پشاور کا کرایہ 2 ہزار ایک سو روپے سے بڑھا کر 2 ہزار 200 روپے کر دیا گیا۔

اسی طرح لاہور سے مری کا کرایہ 2 ہزار ایک سو روپے سے بڑھا کر 2 ہزار 200 روپے اور لاہور سے ساہیوال کا کرایہ 550 روپے سے بڑھا کر 650 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے خانیوال کا کرایہ ایک ہزار 180 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 280 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے مظفر گڑھ کا کرایہ ایک ہزار 330 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 430 روپے اور لاہور سے ملتان کا کرایہ ایک ہزار 300 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 400 روپے کر دیا گیا ہے۔

کرایوں میں اضافے کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور اگر کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو کارروبار بند کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں