پھلوں کی منفرد نمائش، 70 ہزار پاونڈ وزنی کیلوں کا ورلڈ ریکارڈ

پھلوں کی نمائش کا منفرد ریکارڈ، امریکہ میں 70 ہزار پونڈ وزنی کیلوں کا ڈسپلے لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

امریکی فروٹ کمپنی نے ایک ہی قسم کے پھلوں کا سب سے بڑا مجموعی ڈسپلے تیار کیا۔ جس کا وزن 31 ہزار 700 کلوگرام تھا۔ ورلڈ ریکارڈ قائم ہونے کے بعد تمام کیلے مختلف خیراتی اداروں میں تقسیم کردئیے گئے۔

پھلوں کو ڈسپلے کو ترتیب دینے میں ملازمین کو تین دن لگے تھے، گنیز کے ایک سرکاری جج نے سپر مارکیٹ کا دورہ کیا اور نئے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کی۔

اس سے پہلے برازیل کی کمپنی نے 2016 میں 41 ہزار پاونڈ وزنی پھلوں کا ایک ساتھ اسٹال لگایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں