پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے، قانونی کارروائی شروع

اسلام آباد: پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے، پکڑے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ہوشیار، خبردار، سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز، ایف آئی اے کا سخت ایکشن پلان

نجی نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ میجرجنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس جعلی نکلے، جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا، تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔

مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ، ایک شخص گرفتار

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے دونوں جعلی اکاونٹس کو بلا ک کر دیا ہے، جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں