پاکستان میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 7 ہزار 678 کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 ہزار 678 نئے کیسز سامنے آگئے جو وبا کے آغاز سے اب تک ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ 6 ہزار 825 کیسز 13 جون 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ روز وائرس کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کیسز مثبت آنے کی شرح 12.93 فیصد رہی۔

علاوہ ازیں مزید 23 مریض وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، یوں اب تک کورونا وائرس کے سبب ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 65 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 13 لاکھ 53 ہزار 479 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کیسز اور اموات کی تعداد کچھ یوں رہی:

سندھ: 3 ہزار 828 کیسز، 17اموات

پنجاب: ایک ہزار 887 کیسز، 3 اموات

اسلام آباد: ایک ہزار 359 کیسز، 2 اموات

خیبرپختونخوا: 453 کیسز، ایک موت

آزاد کشمیر: 113 کیسز

بلوچستان: 32 کیسز

گلگت بلتستان: 6 کیسز

خیال رہے کہ ملک میں وبا کا پھیلاؤ تقریباً کنٹرول ہوگیا تھا تاہم وائرس کی نئی قسم اومیکرون سامنے آنے کے بعد دسمبر کے اواخر سے کیسز میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس وقت ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 935 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 918 کی حالت تشویشناک ہے۔

علاوہ ازیں مزید 814 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 479 ہوگئی۔

شہروں کے اعتبار سے اگر مثبت کیسز کی شرح دیکھی جائے تو وبا کی پانچویں لہر سے کراچی سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ٹیسٹس کے نتیجے میں کورونا وائرس تشخیص ہونے کی شرح 45.43 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

کراچی کے بعد سب سے زیادہ مثبت شرح والے شہر درج ذیل ہیں:

مظفرآباد: 23.94 فیصد

اسلام آباد: 18.91 فیصد

لاہور: 17.89 فیصد

راولپنڈی: 17.47 فیصد

پشاور: 15.59 فیصد

ویکسینیشن کی صورتحال
وبا سے بچاؤ کے لیے ملک میں ویکسینیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 17 کروڑ 6 لاکھ 49 ہزار 149 ویکسینز لگائی جاچکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 لاکھ 86 ہزار 27 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں