لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 12 بجے طلب کیا گیا تھا جو تا دم تحریر شروع نہ ہو سکا ، اسمبلی دروازے بند ہونے کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے اسمبلی کے باہر دھرنا دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ساڑھے بارہ بجے طلب کیا گیا تھا مگر تاحال کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، پنجاب اسمبلی کے دروازے بدستور بند ہیں جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے گیٹ پر دھرنا دیدیا ۔ دھرنا دینے والوں میں رانا شہباز ، فیاض الحسن چوہان و دیگر شامل ہیں ۔