پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

لاہور: (آئی این این) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

عمر اکمل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں عمر اکمل ہسپتال کے بیڈ پر لیتے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔

کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں، طبیعت کی خرابی کے حوالے سے ٹوئٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا اور اس حوالے سے فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نےعمر اکمل کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں