ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والا خبی لیم حافظ قرآن نکلا

لاہور:(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر خبی لیم (Khaby Lame) نے آخر کار اپنے مذہب سے متعلق سوالات کا جواب دے دیا۔

سوشل میڈیا شخصیت خبی لیم جنہوں نے حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم پر ٹک ٹاکر چارلی ڈی امیلیو کو سب سے زیادہ فالو کرنے والے شخص کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک باعمل مسلمان ہیں بلکہ ایک حافظ قرآن بھی ہیں۔

ایک اطالوی میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے خبی لیم نے مذہب کے بارے میں سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیا اور کہا کہ ہاں میں مسلمان ہوں، ایک باعمل مسلمان، مجھے نہیں معلوم کہ اور کیا کہنا ہے۔

سینیگال میں پیدا ہونے والے 22 سالہ لیم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب وہ ایک سال کا تھا تو اس کا خاندان اٹلی چلا گیا اور اسے 14 سال کی عمر میں حفظ قرآن کے لیے سینیگال کے ڈاکار کے قریب ایک قرآنی سکول بھیج دیا گیا۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ خبی لیم پچھلے مہینے کے آخر میں ٹک ٹاک کے نئے راج کرنے والے چیمپئن بن گئے، اس نے پلیٹ فارم پر کل 143.2 ملین فالوورز حاصل کئے اور اس کے ساتھ ہی وہ چارلی ڈی امیلیو کے پچھاڑ کر سرفہرست آگئے۔


خیال رہے کہ لیم اپنے چہرے کے تاثرات اور باڈی لینگویج پوکر کو سیدھا رکھتے ہوئے حد سے زیادہ پیچیدہ ہیکس کا مذاق اڑاتے ہوئے فیڈ پر اپنے طنزیہ انداز میں سادہ کلپس کے لیے جانے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں