ٹرانسپرنسی رپورٹ ، عمران خان سے استعفے کا مطالبہ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سامنے آنے پر اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ حکومت کےخلاف چارج شیٹ ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیے گئے ہیں: پاکستان دنیا کے 40کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان مہنگائی کے حوالے سے دنیامیں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ پاکستان میں کرپشن بڑھنے کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے۔

گزشتہ روز ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاریکی تھی، جس میں پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کے مطابق پاکستان 180ممالک میں سے 140 ویں نمبر پر آگیا ہے، کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکورکا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

2021 میں پاکستان کا اسکور 28 رہا،  2020 میں 31 جبکہ 2019 میں اسکور 32 تھا ، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں چاردرجےتنزلی ہوچکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں