وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔
بلاول بھٹو اوربلنکن کی ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزکی عمارت میں ہوئی جس میں بلاول بھٹو زرداری نے وسیع البنیاد اور کثیر جہتی پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بلاول کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، امریکا اس سے بھی بہترتعلقات کا خواہشمند ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔
بلاول بھٹو کا بحیثیت وزیر خارجہ پہلا دورہ امریکہ
ان کا کہنا تھاکہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ شدید ہوچکا ہے، اس سےمزید 40 ملین لوگ فوڈ سکیورٹی کے مسائل کا شکار ہوئے، فوڈ سکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنےکیلئے ہم اکھٹے ہورہےہیں، اس مسئلےسے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی کوششوں میں پاکستان کی شمولیت پرشگرگزارہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ دوطرفہ معاشی اورتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی سکیورٹی پرتوجہ مرکوز ہے۔
دوسری جانب ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وسیع البنیاد اور کثیر جہتی پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔