وزیراعظم نے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے والے معذور کارکن کی ویڈیو شیئرکردی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کسی قوم میں ایسا جذبہ ہو تو وہ ہر چیلنج سے نمٹ سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے امر بالمعروف جلسے میں شرکت کےلیے آنے والے معذور کارکن کی ویڈیو شیئرکردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جب کسی قوم میں ایسا جذبہ ہو تو وہ ہر چیلنج سے نمٹ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں تاریخی جلسہ کیا تھا۔ حکومتی دعوں کے مطابق جلسے میں 10 لاکھ لوگ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں