وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کسی قوم میں ایسا جذبہ ہو تو وہ ہر چیلنج سے نمٹ سکتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے امر بالمعروف جلسے میں شرکت کےلیے آنے والے معذور کارکن کی ویڈیو شیئرکردی۔
جب ایک قوم میں اس قسم کا جذبہ ہو تو وہ ہر امتحان میں سرخرو ہوسکتی ہے۔pic.twitter.com/CFRwSahwbo
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 28, 2022
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جب کسی قوم میں ایسا جذبہ ہو تو وہ ہر چیلنج سے نمٹ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں تاریخی جلسہ کیا تھا۔ حکومتی دعوں کے مطابق جلسے میں 10 لاکھ لوگ موجود تھے۔