وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے اہم خطاب کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کل قوم سے اہم خطاب کا امکان ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

نجی نیوز نے اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے اہم خطاب کرنے سے متعلق پارٹی سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ وزارت دفاعی پیداوار کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

نجی نیوز کو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورہ کراچی کے دوران منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل، وزیراعظم کا 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ

یاد رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے گزشتہ دو روز کے دوران ن لیگ کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی مشاورت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں