واٹس ایپ نے گروپس صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

سان فرانسسکو: (ٓئی این این) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپس صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر گروپس کے ایڈمن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

یہ دلچسپ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں