وائیٹننگ انجکشنز بارے حرامانی نے بھی خاموشی توڑ دی 

کراچی : دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سفید ہونے کے لیے وائٹنگ انجیکشن لگوانے کا رجحان کافی بڑھ رہا ہے، ایسےلوگوں میں   اداکارہ حرا مانی بھی شامل ہیں لیکن انہیں شوہر نے اجازت دینے سے انکار کردیا بلکہ میکے جانے کی دھمکی بھی دی جس کے بعد اداکارہ نے ایسے انجکشنز استعمال نہیں کیے۔

شوبز جوڑی حرا اور مانی نے حال ہی میں ایک ٹی و ی شو میں شرکت کی  جس دوران  میزبان نے ان سے خوبصورتی کے بارے میں پوچھا کہ کیا ان دونو ں نے وائٹنگ انجیکشنز  لگوائے ہیں؟ اس  کے جواب میں دونوں ہنستے ہیں۔

  اداکارہ حرا مانی بتاتی ہیں کہ ” میں نہ صرف یہ انجیکشن لگوانے  میں دلچسپی  رکھتی تھی بلکہ ارادہ بھی تھا ،  وہ انجیکشن لے کر اپنی الماری میں بھی رکھے ہوئے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر سکی کیونکہ مانی نے منع کر دیا تھا  اور کہا کہ اگر ایسا کرنا ہے تو وہ اپنی امی کے گھر چلی جائے“۔

اپنا تبصرہ بھیجیں