نورمقدم کیس، 3 ڈاکٹر طلب کرنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نور مقدم قتل کیس میں پمزکے 3 ڈاکٹرز کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست تھراپی ورکس نے واپس لے لی جس کی بنیاد پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ملزم امجد نے درخواست دائر کر رکھی تھی لیکن گزشتہ 3 سماعتوں میں اس پر دلائل نہیں ہو سکے تھے، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ تھراپی ورکس نے درخواست کی پیروی نہیں کی اس بنیاد پر درخواست خارج کی جاتی ہے۔دوسری جانب پراسیکوشن کی ہارڈ ڈیسک چلانے کی درخواست بھی غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی گئی، عدالت نے تحریری حکم میں کہا درخواست غیر موثر ہو چکی ہے اس لیے نمٹائی جاتی ہے کیونکہ درخواست پر دلائل سے قبل ہی کمرہ عدالت میں سی سی ٹی وی ہارڈ ڈیسک چلائی گئی تھی.

\

علاوہ ازیں کل2فروری کو تھراپی ورک کے وکیل اور ملزمہ عصمت آدم کے وکیل  تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں